آل پاکستان انٹرسکول ایچ گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 12اکتوبر سے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)13ویں آل پاکستان انٹر اسکول ایج گروپ میکڈونلڈ سوئمنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد 12 اکتوبر انٹر نیشنل سوئمنگ جیمنازیم میں کیا جائے گا.اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر حفیظ بھٹی کے مطابق 13ویں آل پاکستان انٹر اسکول ایج گروپ میکڈونلڈ سوئمنگ چیمپیئن شپ کا آغاز 12 اکتوبر سے کیا جائے گا.12 اور 13 اکتوبرکو گرلز جبکہ 13 اور 14 اکتوبر کو بوائز سوئمنگ کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے.اس بار 6سال,8سال,10 سال,12سال,14 سال ,16سال اور سے زائد عمر کے بوائز انڈر ایج کیٹیگریز کے مقابلے ہونگے جبکہ گرلز کے8 اور 10 سال کی عمر کے سوئمنگ مقابلے منعقد کرائے جائیں گے.پورے ملک سے آنے والے سوئمنگ پلیئرز کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں.انشاء اللہ 13ویں آل پاکستان انٹر اسکول ایج گروپ میکڈونلڈ سوئمنگ چیمپیئن شپ ایک کامیاب چیمپیئن شپ ہوگی جو کہ پاکستان سوئمنگ میں نیا سنگ میل ثابت ہوگی.

تعارف: newseditor