قومی ہاکی ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟کوچ اورہیڈ کوچ میں اختلافات شدید


کراچی:(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ہاکی ٹیم کا کپتان کس کو بنایا جائے؟ اس معاملے نے ٹیم مینجمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا، کوچ اور ہیڈ کوچ میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے، دونوں اپنی مرضی کا کپتان لانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کپتان کے معاملے پر ٹیم منجمنٹ اختلافات کا شکار ہوگئی، ہیڈ کوچ حسن سردار اور ریحان بٹ گول کیپر عمران بٹ کو کپتان بنانا چاہتے ہیں جبکہ کوچ محمد ثقلین عرفان سینئر کو کپتان بنانے کے خواہشمند ہیں۔شدید اختلافات کی بناء پر کوچ محمد ثقلین عہدے سے استعفی دینے پر غور کررپے ہیں۔ دوسری جانب کپتان رضوان سینئر بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے کی وجہ سے کیمپ میں شرکت نہیں کرسکے۔غالب امکان ہے کہ گول کیپر عمران بٹ کو کپتانی کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی، ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی18اکتوبر سے مسقط میں شروع ہوگی۔

تعارف: newseditor