دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی انگلی کی سرجری دبئی میں ہوگئی ٗ وہ منگل کو پاکستان واپس پہنچیں گے ٗامام الحق کو تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔اوپنر امام الحق آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔سرجری کے بعد وہ ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیئے گئے ہیں ٗامام الحق منگل کو دبئی سے وطن واپس روانہ ہوں گے ۔پاکستانی اوپنر آسٹریلیا کے خلف سیریز سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں انہیں کرکٹ سے کم از کم تین ہفتے دور رہنا پڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئینٹی 31اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔