یو اے ای میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کا قومی کرکٹ ٹیم کو عشائیہ


ابو ظہبی (عبدالرحمان رضا)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر معظم احمد خان نے اپنی رہائش گاہ پر قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ گزشتہ روز پاکستانی سفیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم سپرٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کی کار کر دگی کو سراہا ۔

 

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی طرح پاکستانی سفارتخانہ اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ انہوں نے ملک سے باہر کرکٹ کے فروغ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کردار کو بھی سراہا اور ٹیم کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی حمایت اور کوششوں کے اعتراف پر پاکستانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: newseditor