جوہربھرو(سپورٹس لنک رپورٹ)ملائیشیا میں جاری سلطان جوہر ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بھارت کو بالآخر شکست کا مزہ چھکنا پڑ گیا، برطانیہ کی ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد بھارت کو تین دو سے شکست دیدی تاہم اس شکست کے باوجود بھارت کی ٹیم جو اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر رکھا ہے فائنل میں پھر اس کا مقابلے برطانیہ کی ہی ٹیم کے ساتھ ہوگا جو پوائنٹس ٹیبل پر دس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، برطانیہ کیخلاف میچ کے اختتام پر بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان من دیپ مور کاکہنا تھا کہ شکست پرمایوسی ہے تاہم اس میچ میں جو خامیاں سامنے آئی ہیں ان کو فائنل مقابلے سے قبل دورکیا جائیگا اوربرطانیہ کو فائنل میں شکست دینگے، برطانیہ کی ٹیم اب تک کی سخت حریف ثابت ہوئی ہے اورہمیں اسے فائنل میں شکست دینے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا ہو گی۔