ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بائولرہولڈرکا عالمی ریکارڈ

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈین قائد اور فاسٹ باﺅلر جیسن ہولڈر نے کیلنڈر ایئر کے دوران ٹیسٹ میچز میں بہترین اوسط کے ساتھ باﺅلنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے رواں سال اب تک ٹیسٹ میچز میں 11.87 کی اوسط سے 33 وکٹیں لے کر یہ سنگ میل عبور کیا، آخری مرتبہ 2003ءمیں سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے 15 سے کم اوسط میں ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 30 وکٹیں لے رکھی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ ہولڈر رواں سال چار مرتبہ اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے پہلے باﺅلر بھی بن گئے۔

تعارف: newseditor