پیرا ایشین گیمز چین کی برتری کے ساتھ ختم


جکارتہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پیراایشین گیمز چین کی برتری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے ہیں، چین کے پیرا کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 172طلائی، 88چاندی، 59کانسی کے تمغے حاصل کئے، دوسرےنمبر پر جنوبی کوریا رہا جس نے 53طلائی، 25 چاندی اور 47کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ تیسرے نمبر پر ایران کے پیرااتھلیٹس رہے جنہوں نے 51طلائی، 42چاندی اور 43کانسی کے تمغے حاصل کئے، پیرا ایشین گیمز میں بھارت نے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے کھیلوں میں 15طلائی، 24چاندی اور 33کانسی کے تمغے جیتے۔

تعارف: newseditor