کولمبو(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سپنر لیم ڈائوسن فٹنس مسائل کا شکار ہو کر سری لنکا کیخلاف جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں، لیم ڈائوسن کو سائیڈ سٹرین کا مسئلہ درپیشں ہے جو انہیں سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شروع ہوا تھا ڈاکٹروں کے مطابق لیم ڈائوسن کو مکمل آرام کی ضرورت ہے اور تقریباً اب ایک ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، آل رائونڈر جوئے ڈیلے جو آئندہ ماہ سے سری لنکا کیخلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا حصہ ہیں کو ان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں طلب کرلیا گیا ہے، جوئےڈینلے نے آخری بار انگلینڈ ٹیم کی ون ڈے میچوں میں نمائندگی 2009 میں کی تھی۔