لیثررلیگس سکس اے سائیڈ ٹورنامنٹ کا 28 اکتوبرسے آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثررلیگس سکس اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا 28اکتوبر سے آغاز ہونے جارہا ہے جس میں کراچی کی ٹاپ 24ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا کی سرسبز فیلڈ پر لیثررلیگس کی جانب سے پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ جملہ میچز 20,20منٹ کے 2ہاف پر مشتمل ہونگے۔ ناک آؤٹ مرحلہ کے دوران مقررہ وقت میں میچ برابر ہونے کی صورت میں براہ راست ٹائی بریکر پر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا۔4ہفتوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے میچز ہر اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ابتدائی 3ہفتوں میں گروپ میچز جبکہ آخری اتوار کو کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کیش پرائز جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، ٹاپ اسکورر اور بیسٹ گول کیپر کو بھی کیش ایوارڈ دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند کلبس ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد شہزاد سے سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پرشام 5بجے کے بعد رابطہ کریں۔

تعارف: newseditor