ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ ; 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان.

 

 

ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، کپتان کا اعلان 16 ستمبر کو کیا جائے گا۔

 

ٹیم میں شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، محمد سمیع ، حسن رضا،طارق ہارون، خرم علی خان، وقاص احمد، عبدالقادر، محمد رضوان اسلم، کاشف صدیق، محمد الیاس شامل ہیں۔

 

افضل شاہ، امجد علی ،عمران علی، تصور عباس،عدنان رئیس اور جنید خلیل نینی تال والا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ یاسر حمید، حارث ایاز اور شہزاد ملک ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

 

سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ٹیم کے کوچ اور اعظم خان منیجر ہوں گے۔ ویٹرنز ورلڈ کپ 19 ستمبر سے دواکتوبر تک کراچی میں ہوگا پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!