اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )وزیر اعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے چیئرمین اور ہائیر پاکستان کے سی ای و جاوید آفریدی کی ملاقات،ہائیر اکنامک زون پر وزیر اعظم کو بریفنگ،چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی چین کی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایم ا یو سائن کرے گی، پشاور زلمی کے چیئرمین اور ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں شاہ فیصل ، فیصل خان، شاہ خالد بھی جاوید آفریدی کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کو ہائیر اکنامک زون اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے جہاں جدید ٹیکنالوجی پاکستان انڈسٹری میں آئی وہیں روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آئے۔ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان کرکٹ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تھری میں چین کے دو کرکٹرز پشاور زلمی کے ساتھ رہے۔. ستقبل میں بھی پشاور زلمی چین میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پوری مدد فراہم کرے گی. اس سلسلے میں پشاور زلمی چین کی حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام ایم او یو پر بھی کام کیا جائیں گے۔