کراچی کنگز کے مالک کی یو اے ای میں روی بھوپارہ ودیگر کھلاڑیوں سے ملاقات


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)ر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سلمان اقبال نے ٹائمل ملز، روی بھوپارا اور کولن انگرام کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کراچی کنگز کے بوائز کے ساتھ دبئی میں ہوں، تینوں غیر ملکی کرکٹرز سے مل کر خوشی ہوئی‘۔واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کی سب سے بڑی اور مہنگی ترین ٹیم کراچی کنگز کی سیزن تھری میں کپتان عماد وسیم نے کی تھی جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے تھے تو فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کی قیادت کی تھی۔پی ایس ایل کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اس بات کا اعتراف بھی کرچکے ہیں کہ جب پاکستان سپرلیگ کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت جاری تھی تو سب سے پہلے سلمان اقبال نے کراچی کنگز کے نام سے ٹیم لینے کا اعلان کیا تھا۔

تعارف: newseditor