لکی فٹبال کلب نے نشاط کلب کو 4-2 سے شکست دے دی



لاہور(سپورٹس رپورٹر)لکی فٹ بال کلب (آراے بازار)نے نشاط فٹ بال کلب کو 4-2 سے شکست دے دی۔ آر اے بازار فٹ بال گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لکی فٹبال کلب کی کپتانی کے فرائض علی رضا نے ادا کئے جبکہ نشاط فٹبال ٹیم کی قیادت کامران نے کی۔میچ کے پہلے ہاف میں نشاط ٹیم کے کھلاڑی چھائے رہے ،طیب اور منظر نے ایک ایک گول اسکور کرکے پہلے ہاف کے اختتام پر اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔دوسرے ہاف میں لکی فٹبا ل کلب نے اپنا گیم پلان تبدیل کرتے ہوئے جونیئر گول کیپرکو تبدیل کر کے سینئر گول کیپر محمد فرحان کو گول پوسٹ میں کھڑا کیا تو انہوں نے شاندار گول کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف اسٹائیکرز کے کئی حملوں کو ناکام بنایا۔لکی فٹبال کلب نے دوسرے ہاف میں راشد کے شاندار 2 جبکہ طلحہ اقبال اور طلحہ جونیئر کے ایک ایک گول کی بدولت میچ 4-2 کے مارجن سے جیت لیا۔میچ کا دلکش گول اسٹائیکر محمد اویس کے شوٹ پر طلحہ اقبال نے ہیڈ سے کرکے گراﺅنڈ میں موجود تماشائیوں سے خوب داد تحسین وصول کی۔میچ کے اختتام پر لکی فٹبال کلب کے قائم مقام کپتان علی رضا نے جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

error: Content is protected !!