ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ ) ابوظہبی ٹیسٹ کا تیسراروز بھی پاکستان کے نام رہا پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا ،بابراعظم اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں فخر زمان نے 66اور بلال آصف نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارنس لیبوشن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاآسٹریلیانے ایک وکٹ کے نقصان پر رنز بنا لئے جیتنے کے لیے مزید 491 رنز ،پاکستان کو مزید 9 وکٹیں درکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق کے پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان اور 144 رنز کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تاہم اظہر علی 64 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ حارث سہیل صرف 17 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔ پانچویں نمبر پر آنے والے اسد شفیق 44 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ چھٹے نمبر پر آنے والے بابراعظم نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا بابراعظم اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ کپتان سرفراز احمد بھی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں فخر زمان نے 66اور بلال آصف نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ مارنس لیبوشن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 400 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا جس کے بعد دن کے اختتام تک آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 47 تھا اور جیتنے کے لیے مزید 491 رنز درکار ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز ایرون فنچ اور شان مارش نے کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں میر حمزہ نے شان مارش کو کلین بولڈ کر دیا۔اس سے قبل گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے 137 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغا زکیا تو 15 کے مجموعی سکور پر محمد حفیظ 6 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر ٹریویس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد فخر زمان اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز جوڑ کر مجموعی سکور 106 تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر فخر زمان نیتھن لیون کی گیند پر ان کے ہاتھوں ہی کیچ آوٹ ہو گئے۔یاد رہے کہ پاکستان کے 282 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 145 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے فنچ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے اور سٹارک 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں عثمان خواجہ نے 3، پیٹر سڈل نے 4، شون مارش نے 3، ٹریویس ہیڈ نے 14، مچل مارش نے 13، مارنوس لیبوس چینج نے 25، ٹم پین نے 3، نتھن لیون نے 2 اور جون ہولانڈ نے 2 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے انتہائی عمدہ باولنگ کرتے ہوئے صرف 33 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلال آصف نے 3 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ابتداء میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 57 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں تاہم اننگز کا آغاز کرنے آئے فخر زمان نے قدم جمائے رکھے اور چھٹے نمبر پر کپتان سرفراز خود میدان میں آئے اور دونوں نے شاندار پاٹنر شپ قائم کرتے ہوئے قومی ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔ سرفراز اور فخر نے 94، 94 رنز بنائے اور دونوں ہی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔