لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل ٹو کے لاہور میں فائنل پر پی سی بی نے 13کروڑ روپے اضافی خرچ کیے جب کہ غیر ملکی کرکٹرز کو 2کروڑ 35لاکھ رقم ادا کی گئی۔پی سی بی نے سال 2016/17کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے،اس کے مطابق پی ایس ایل کے گزشتہ برس لاہور میں فائنل پر 12 کروڑ 96لاکھ 20 ہزار 68روپے کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑا، ان میں سے سے بڑا خرچ 5کروڑ 86لاکھ ٹی وی پروڈکشن انتظامات پر ہوا۔دوسرے نمبر پر سفر اور رہائش کی مد میں 3 کروڑ 67لاکھ 96 ہزار روپے صرف کیے گئے،غیر ملکی کرکٹرز کو معاوضوں کی ادائیگی کیلیے 2 کروڑ35لاکھ 78 ہزار رقم بورڈ کی خزانے سے نکل گئی،میچ آفیشلز کی مہمان نوازی، ڈیلی الانس، اینٹی کرپشن اور ڈوپنگ، پروٹوکول عملہ، ایونٹ کی مینجمنٹ، کھانے پینے کے سامان، اسٹیڈیم کی تعمیرو مرمت، میچ کے روز اسٹیڈیم کی سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات سمیت مجموعی طور پر صرف اس ایک میچ کے انعقاد پر مجموعی طور پر پی سی بی کی جانب سے 12 کروڑ 96لاکھ 20ہزار اور 68 روپے خرچ کیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2016 میں بورڈ کے اثاثہ جات کی مالیت 8 ارب 88کروڑ 14لاکھ 6ہزار 412بتائی گئی ہے،گزشتہ سال 30جون کو پی سی بی کے اثاثے 9ارب 50کروڑ30لاکھ 18ہزار 95روپے تھے۔