صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم مبارکباد

لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، جمعہ کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز نے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کے دل جیت لئے ہیں، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،نوجوان فاسٹ بالر محمد عباس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں حاصل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،بیٹسمین بابر اعظم کے 99سکور بھی ٹیم کی کامیابی کی ضمانت بنے، فخرزمان نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، نوجوان فاسٹ بالر محمد عباس نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹیں حاصل کرکے قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ،بیٹسمین بابر اعظم اور فخرزمان کی بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، قوم شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

تعارف: newseditor