آسڑیلوی ویمن کرکٹر ایلسی پیری آج 100واں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گی


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ایلسی پیری آج اپنا نام 100انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلنے والی کھلاڑیوں کی فہرست میں درج کروائیں گے، ایلسی پیری آج پاکستان کیخلاف کوالالمپور میں جب تیسرے ون ڈے میچ کیلئے میدان میں اتریں گی تو یہ ان کا آسڑیلوی ٹیم کی جانب سے 100واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا، آسڑیلیا کی جانب سے ان سے قبل یہ اعزاز ایلکس بلیک ویل، کیرن رولٹن، لیزا سٹالیکر اور بلینڈا کلارک حاصل کرچکی ہیں، ایلسی پیری آج پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ایک اور اعزاز بھی حاصل کرینگی، یہ ایلسی پیری کا آسڑیلیا کی جانب سے کسی بھی تمام فارمیٹ کا مجموعی طور پر 200واں میچ ہوگا، ان سے قبل صرف ایلکس بلیک ویل نے آسڑیلیا کی جانب سے مجموعی طور پر دو سو سے زائد میچ کھیلے ہیں، ایلکس بلیک ویل نے 251میچوں میں آسڑیلوی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ستائیس سالہ ایلسی پیری گزشتہ گیارہ سال سے آسڑیلوی ٹیم کا حصہ ہیں اور آج 100میچ کواپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وہ اسے یادگار بنانا چاہتی ہیں۔

تعارف: newseditor