پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،مچل سٹارک کی فٹنس سے آسڑیلیا پریشان


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ایک صفر سے شکست کھانے کے بعد آسڑیلوی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز سے قبل مزید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک ہیمسٹرنگ انجری سے تاحال نجات نہیں پا سکے ہیں اور اب ان کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہیں، مچل سٹارک کے ہیمسٹرنگ کا ایک روز قبل معائنہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں مزید پیچیدگی سے بچنے کی ہدایت کرتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا تھا، آسڑیلوی ٹیم مینجمنٹ نے مچل سٹارک کی مشکوک فٹنس کو دیکھتے ہوئے فاسٹ بائولر پیٹر سیڈل جنہیں صرف ٹیسٹ سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا کو آسڑیلیا واپس بھیجنے کی بجائے ٹیم کے ساتھ روک لیا ہے، یاد رہے کہ فاسٹ بائولر مچل سٹارک گزشتہ دو سالوں سے آسڑیلیا کی جانب سے کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلے ہیں۔

تعارف: newseditor