نیشنل گیمز ; میڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کے کھلاڑی تاحال انعامی رقم سے محروم ہیں،سید عاقل شاہ.

 

 

نیشنل گیمز میڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑی تاحال انعامی رقم سے محروم ہیں،سید عاقل شاہ

 

تاریخ میں پہلی بار ہماری کارکردگی شاندار رہی لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجودکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہ ہوسکی، سابق صوبائی وزیر

 

پشاور (سپورٹس رپورٹر) صدرخیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے کہاکہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں صوبے کے لئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑی تین ماہ گزرنے کے باوجود انعامی رقم سے محروم ہیں،

خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے توقعات سے بڑھ کرکارکردگی دکھاکر ہم سب کے سرفخر سے بلند کئے لیکن صوبائی حکومت اورمحکمہ کھیل کی طرف سے ابھی تک ان کی حوصلہافزائی نہ ہونا تشویش کی بات ہے جس سے آنے والے بین الصوبائی گیمز میں خیبرپختونخوا کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کہاکہ نیشنل گیمز کی تاریخ میں پہلی بار ہماری کارکردگی شاندار رہی یہ پہلا موقع ہے

کہ ہمارے کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دی جوہرلحاظ سے قابل ستائش ہے لیکن اس کے باوجود بھی سابق صوبائی نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر ریاض انور کی طرف سے نیشنل گیمز میڈلز ونر کھلاڑیوں کیلئے اعلان کردہ انعامی رقم نہیں ملی، انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو انعامی رقم نہ ملی تو آنے والے بین الصوبائی گیمز میں نا قص کارکردگی کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 میڈلز جیتے ہیں جس میں زیادہ تر انفرادی میڈلز ہیں فنڈ میں کمی کے باعث ہمارے دستے کی تعداد دیگر صوبوں کے دستوں سے کم تھی 437 کا دستہ ہمارا تھا

اور ہم نے بلوچستان کے چھ سو اورپنجاب کے پانچ سو کھلاڑیوں کو ہرایا جو کافی شاندار ہے سید عاقل شاہ نے کہا کہ ہم سویمنگ کی وجہ سے ساتویں نمبر پر رہے ورنہ ہمارا صوبہ چھٹے نمبر پر ہوتا سندھ کی دو کم سن بہنوں نے اپنے صوبے کے لیے گولڈ وسلور میڈلز جیت کرنہ صرف اپنے صوبے کی نیک نامی میں زبردست اضافہ کیا بلکہ ہمارے صوبے کی پوزیشن کوبھی ایک درجہ پیچھے کردیا دیگر صوبوں کے مقابلے ہماری کارکردگی انتہائی شانداری رہی

لیکن پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کو دو ماہ پہلے ہی انعامی رقم مل چکی ہے جبکہ ہمارے بچے ابھی تک محروم ہیں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان بچوں پر رحم کریں اور ان کا حق جلد از جلد دیا جائے تاکہ آنے والے نیشنل اور بین الصوبائی گیمز میں کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکے۔

 

 

error: Content is protected !!