بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا فٹبال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لالیگا لیگ میں سیویلیا کو چار دو سے شکست دیدی تاہم اس شکست کی بارسلونا کو بھاری قیمت چھکانا پڑی اور اس کے مایہ کھلاڑی لائنل میسی دائیں بازو میں فریکچر کی وجہ سے اب کم از کم تین ہفتوں تک فٹبال کے میدان سے باہررہیں گے، لائنل میسی نے میچ میں ایک گول سکور کیا جس کےبعد انہیں بازو پر شدید چوٹ آئی اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا، بعد میں ہونے والے سکین میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ لائنل میسی کے بازو میں فریکچر ہے اور اب کم از کم تین ہفتوں تک فٹبال سے دور رہیں گے اور آئندہ ہفتے بارسلونا کے چیلسیا کیخلاف بڑے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے، اس چوٹ کے باعث میسی چیمپئنز لیگ کا ہوم گرائونڈ پر ہونا میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے، امید کی جا رہی ہے کہ لائنل میسی کی ٹیم میں واپسی آئندہ ماہ چھ نومبر کو ہونے والے میچ میں ہوسکتی ہے، ادھر بارسلونا ٹیم کے کوچ اینرسٹو کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے اور اب ہمیں آئندہ میچوں کیلئے گیم پلان میں بھی واضح تبدیلی کرنا پڑے گی۔