قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کیلئے توقیر ڈار کا نام سامنے آگیا


مسقط(سپورٹس لنک رپورٹ) مسقط میں جاری ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوچ محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار تنازع کے بعد کوچ کا عہدہ خالی ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئن توقیر ڈار کو کوچنگ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے لیجنڈر توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ ان کو حسن سردار نے یہ پیشکش کی ہے، جسے انہوں نے قبول کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ ایسا ہونے پر توقیر ڈار فوری طور مسقط میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی امکان ہے کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ حسن سردار ہی قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔

تعارف: newseditor