ویمنزفٹبال :قومی ٹائٹل کیلئے کل واپڈا اور آرمی کا ٹاکرا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹٹر )قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں واپڈا اور آرمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ،سیمی فائنلز میں پنجاب اور کراچی یونائیٹڈ کی ٹیموں کو شکست ہوگئی ۔ ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب لاہور میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں واپڈا نے پنجاب کی ٹیم کو 3-0 جبکہ آرمی نے کراچی یونائیٹڈ کو 10-0 سے شکست دے دی۔فائنل میچ میں کل واپڈاور آرمی کی ٹیموں کے درمیان پنجا ب فٹبال سٹیڈیم میں جوڑ پڑے گا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے کراچی یونائیٹڈ اور پنجا ب کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کاکہناہے کہ ٹورنامنٹ میں اس سال ہونیوالی بدنظمی پر قابو پایاجائیگا اور آئندہ ایسے واقعا ت رونما نہیں ہوسکیں گے ۔

تعارف: newseditor