اے ایف سی انڈر 19ویمن چیمپئن شپ کوالیفائر،پاکستانی ویمن ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست

چون بری،تھائی لینڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)تھائی لینڈ کے شہر چون بری میں جاری اے ایف سی انڈر 19 ویمن چیمپئن شپ کوالیفائرز کے افتتاحی میچ میں بھارت کی ٹیم نے پاکستان کو اٹھارہ صفر کی شکست سے دوچارکردیا،بھارت فارورڈ کھلاڑی رینو نے میچ میں پانچ گول داغ دیئے، پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ہونے والا یہ میچ مکمل طور پر یکطرفہ رہا اور میچ کےدوسرے ہی منٹ میں بھارت کی جانب سے منشیا نے گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی

دوسرے گول بھی نویں منٹ میں دیونیتا نے سکور کردیا، ایک جانب بھارت کی کھلاڑیوں نے پاکستان پرگول داغے جبکہ دوسری جانب دبائو کا شکار پاکستانی ٹیم کی گول کیپر ایمان فیاض نے میچ کے 30 ویں منٹ میں گیند کو اپنے ہی گول میں پھینک ڈالا،اس شرمناک شکست کے بعد پاکستان انڈر19 فٹبال ٹیم کے کوچ محمد صدیق شیخ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کیلئے یہ شکست ایک سبق ہے اور ابھی ان کی ٹیم سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پرفیفا نے ساڑھے تین سال تک پابندی عائد رکھی جس کی وجہ سے ہم نے کوئی بڑے میچ نہیں کھیلے اور ہماری کارکردگی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

تعارف: newseditor