قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ2018ء کا انعقاد خوش آئندہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ2018ء کا انعقاد خوش آئندہے جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے فٹ بال کے فروغ کے لئے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن سے تعاون کیا ہے، حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے انڈر15فٹ بال چیمپئن شپ بھی منعقد کرائی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں قومی وومن فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

دونوں شخصیات نے فٹ بال کی ترقی اور فروغ کے لئے مل کر کام کر نے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فیصل صالح حیات کو مبارکباد دی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والی قومی خواتین فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب کی ہدایت پر سپو ٹس بورڈ پنجاب نے میچ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں اور ڈی جی سپورٹس پنجاب نے پاک آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ بھی دیکھا۔

تعارف: newseditor