چیمپئنز لیگ،میسی کی غیرموجودگی کے باوجود بارسلونا نے انٹرمیلان کو ہرادیا


بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)بارسلونا کی ٹیم نے اپنےسٹارکھلاڑی لائنل میسی جو گزشتہ میچ میں ہاتھ کے فریکچر کی وجہ سے اب تین ہفتوں کیلئے فٹبال کے میدان سے باہر ہو گئے ہیں کی غیرموجودگی میں ہوم گرائونڈ پر چیمپئنز لیگ گروپ بی کے میچ میں انٹرمیلان کو دو صفر سے شکست دیکر اپنے گروپ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے، گروپ بی میں اس وقت بارسلونا کی ٹیم کے نو پوائنٹس ہیں جبکہ انٹرمیلان کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے، لائنل میسی جو میچ دیکھنے کیلئے میدان میں موجود تھے کا اس میچ کے اختتام پرکہنا تھا کہ ٹیم نے بلاشبہ بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی طرح کی کارکردگی اگر آئندہ میچوں میں بھی جاری رہی تو امید ہے کہ ہم چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائینگے، ان کا کہنا تھا کہ انٹرمیلان سخت حریف تھا لیکن ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے متحد ہوکر کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے یہ شاندار کامیابی ملی ہے۔

تعارف: newseditor