زیورخ(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کردہ ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی میں بیلجیئم کی ٹیم نے عالمی چیمپئن فرانس کی ٹیم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، بیلجیئم اور فرانس گزشتہ عالمی درجہ بندی میں مشترکہ طور پر عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر تھیں نے اکتوبر کے مہینے میں دونوں نے دو دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں نے ہی ایک میچ جیتا اور ڈرا کیا ہے جس کے بعد بیلجیئم کے پوائنٹس 1733 ہو گئے ہیں اور اس نے فرانس کی ٹیم کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے، بیلجیئم کی ٹیم نے نیشنز لیگ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تھی جبکہ ہالینڈ کیخلاف دوستانہ انٹرنیشنل میچ برابری پر ختم ہوا تھا جبکہ فرانس کی ٹیم نے نیشنز لیگ میں جرمنی کو ہرایا تھا جبکہ اس کاآئس لینڈ کیخلاف میچ برابر رہا تھا، عالمی درجہ بندی تیسری پوزیشن یوراگوئے کے پاس ہے جبکہ چوتھی پوزیشن پر کروشیا اور پانچویں پر برطانیہ کی ٹیم ہے۔