لاہور( )ڈیسکون سپر لیگ سیزن IIکے پہلے رائونڈ کے مزید پانچ میچز کا فیصلہ ہو گیا جس میں نیسپاک ، پی سی ہوٹل، پیکجز، آئی سی آئی پاکستان اور نیسلے نے حریف ٹیموں کو پچھاڑ دیا ۔ویلنشیاء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیسپاک نے ایگزونوبل کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔فاتح ٹیم کے عاشر وقار کو 43 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں ہی کھیلے گئے دوسرے میچ میں پیکجز اور ایمر ا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں پیکجز نے ایمرا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایمرا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پیکجز کی جانب سے مزمل غفار نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور پہلے رائونڈ میں دوسری بار مین آف دی میچ قرار پائے۔ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پرل کانٹینٹل ہوٹل نے ٹیٹرا پیک کو 48 رنز سے شکست دی۔پی سی ہوٹل کے غفار احمد نے 16 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
اسی گرائونڈ میں دوسرے میچ میں نیسلے اور فاطمہ گروپ کی ٹیمیں میدان میں اتریں جس میں نیسلے نے دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔فاطمہ گروپ کے رابیل احمد نے60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ دو کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے واحد میچ میں آئی سی آئی پاکستان اور کولا کولا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں آئی سی آئی نے کولا کولا کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے پچھاڑ دیا ۔آئی سی آئی پاکستان کے زوہیب شاہد نے 46 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔