پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے قیوم سٹیڈیم سمیت صوبہ بھر میں منعقدہ خواتین کھیلوں کے مقابلوں اور تقریبات میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسرزکوباقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے مرد ملازمین شرکت نہیں کرینگے نہ ہی مردوں کو ان ایونٹس میں جانے کی اجازت دی جائیگی جبکہ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کو خواتین کے کھیلوں کی انچارج بناکرانہیں خواتین ایونٹس کے معاملات کو دیکھنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے بعد سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تمام ونگز کو اس حوالے سے ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔