نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان،کون کون جگہ بنانے میں کامیاب؟

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان ٹیم اب نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس کا باقاعدہ آغاز 31 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان ، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، شعیب ملک ، آصف علی، حسین طلعت ، شاداب خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔عثمان شنواری ، حسن علی ، عماد وسیم ، وقاص مقصود اور فہیم اشرف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ابوظہبی جس کے بعد 2 اور 4 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دیگر میچز کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor