حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کا ملک سکندر خان کمپلیکس کوٹری میں شاندار آغاز

کوٹری(شاہد کاظمی) حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ کا اعلان کردہ حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کا ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں نمائشی کرکٹ میچ سے آغاز ہوگیا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بطور اسپیشل گیسٹ فیسٹول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس او اے کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری  اصغر بلوچ،حیدرآباد اولمپک کے صدر خرم رفیع صدیقی، نائب صدر ایڈوکیٹ رزاق بروہی،جوائنٹ سیکریٹری میڈم عائشہ ارم،پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز، برٹش اسپورٹس پاکستان کے چیئرمین رائو آصف اقبال اور ڈی سی اے جامشورو کے بانی صدر سلیم الدین بطور اعزازی مہمان تقریب میں شریک تھے۔T20

باقائدہ نمائشی میچ کے لیئے معروف جرنلسٹ و اسپورٹس آرگنائزر عمر شاہین کے مشہور و معروف کلب پاک کائونٹی کلب کراچی زون ون کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا اور السید آٹوز کوٹری کے کلب میزبان ٹیم کے طور پر مقابلے میں شامل تھی جبکہ عمران خان کرکٹ اکیڈمی حیدرآباد کے کھلاڑی بھی گیسٹ پلیئرز کے طور پر ایکشن میں نظر آئے۔حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین حمید شاہ، صدر خرم رفیع صدیقی، کنوینیئر سید مسرت علی شاہ، آرگنائزنگ سیکریٹری زاہد بلوچ،ایونٹ مینیجر(کرکٹ) محی الدین شیخ،ممبرز کمیٹی رمیز راجہ،عمران خان،سید عدنان

ظہیرالدین، بابر علی، موسی شیخ اور دیگر نے معزز مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیئے جبکہ ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔کھلاڑیوں اور آرگنائزرز سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ حیدرآباد اولمپک کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے

اور کھیل اورکھلاڑیوں کو اس طرح کے مواقع فراہم کرنا اور شہید ملت سمیت تمام رہنمائوں کے دنوں کو منانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے باقائدہ میچ سے قبل  کھیلے گئے ڈبل وکٹ ایونٹ کی محمد رافع اور زیشان پر مشتمل فاتح جوڑی کو ونر جبکہ شیراز خان اور ولید شیخ کو رنر ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر خصوصی طور پر میڈیا کے نمائندوں ولید شیخ، شاہد کاظمی، دلدار جانوری اور دیگر  کو اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے.

error: Content is protected !!