میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے ریال میڈرڈ کلب کو کیوں چھوڑا اس بڑے راز سے پردہ انہوں نے فرانس کے ایک فٹبال میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اٹھایا ہے، کرسٹیانا رونالڈو جنہوں نے رواں سال ریال میڈرڈ سے اپنی طویل وابستگی کو ختم کرتے ہوئے اٹلی کے کلب جویوینٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ریال میڈرڈ کلب کو چھوڑنے کی سب سے بڑی کلب کے صدر فلورینٹینو پریز ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ کلب کے صدر انہیں ہمیشہ پیسہ بنانے کی مشین ہی سمجھا اور انہوں نے مجھ سے جو بھی تعلق رکھا اس کے پیچھے بھی صرف اور صرف ان کا کاروبار ہی تھا، انہوں نے کہا کہ میں ان کی ہر بات کو بخوبی سمجھتا تھا وہ جو بات بھی کرتے تھے پیسے کے ہی بارے میں کرتے تھے، 33سالہ کرسٹینا رونالڈو نے رواں سال جولائی میں اطالوی کلب کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور انکی جویوینٹس میں شمولیت کےبعد سے اب تک ان کلب ناقابل شکست ہے اور انہوں نے کھیلے گئے دس میچوں میں سات گول سکور کر رکھے ہیں۔