نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کو کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔

 

گرین شرٹس ان دونوں نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سیشن میں مصروف ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا،

میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گےجبکہ میزبان کیوی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن کی زیر قیادت میدان میں اترےگی

پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا

 

error: Content is protected !!