ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ،بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں داخل


کھٹمنڈو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی فٹبال ٹیم نے جاری ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ کے آخری میچ میں بھارت کی ٹیم نے میزبان نیپال کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، بھارت کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی نیپال کے گول پوسٹ پرحملے شروع کردیئے اور میچ کے چوتھے ہی منٹ میں ایک صفرکی برتری حاصل کرکے نیپال کی ٹیم کو دبائو کا شکار کردیا، تاہم پہلا گول سکور ہونے کے بعد نیپال کی ٹیم نے بھی یکے بعد دیگرے بھارتی گول پوسٹ پر حملے کئے مگر وہ گول سکورکرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک سکور ایک صفر ہی رہا میچ کےدوسرے ہاف میں بھارت کی ٹیم حاوی رہی اور اس نے مزید تین گول سکورکرکے مقابلہ چار صفرکردیا جس کے بعد نیپال کی ٹیم کیلئے میچ میں واپسی مشکل ہو گئی۔

تعارف: newseditor