والدہ کی بیماری، پیٹ کمنز تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے،سمتھ قیادت کرینگے

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز  کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان  پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ  ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق  پیٹ کمنز فیملی میی بیماری کے باعث  دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے  تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پیٹ کمنز تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت واپس نہیں پہنچ سکیں گے اور ان کی جگہ اسٹیو  اسمتھ کمنز کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 

 

 

 پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ میں نے بھارت واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، والدہ بیمار ہیں، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ فیملی کے ساتھ رہوں ،کرکٹ آسٹریلیا اور فیملی کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح  رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے شروع ہو گا، 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔

error: Content is protected !!