لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ورلڈ کپ ہاکی ایونٹ کیلئے 26 رکنی کھلاڑیوں کے اعلان کے بعد قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں بھی ردو بدل کردیا گیا.حالیہ چند دنوں قبل ایشیئن چیمپیئنز ہاکی ٹرافی کو دوران ایونٹ چھوڑ کر آنے والے کوچ محمد ثقلین آؤٹ ہوگئے.جبکہ ڈار اکیڈمی کے روح رواں اولمپیئن توقیر ڈار بحیثیت اسسٹنٹ منیجر اپنی خدمات دیں گے.اسکے علاوہ گزشتہ کئی ماہ سے بدستور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خلاف مختلف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں اسکروٹنی سمیت پی ایچ ایف کے خلاف جوش خطابت کرنے والے اولمپیئن دانش کلیم کے الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور وہ بحیثیت اسسٹنٹ کوچ قومی ہاکی ٹیم کے شامل ہوگئے.جبکہ اولمپیئن حسن سردار منیجر اور ریحان بٹ اسسٹنت کوچ کی حیثیت سے بدستور ذمہ داریاں ادا کریں گے.28 نومبر سے انڈیا میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ ہاکی ایونٹ کیلئے ٹیم منیجمنٹ میں ردوبدل اور کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان تو کردیا ہے اب دیکھنا یہ ہے نئی منیجمنٹ کھلاڑیوں کی تربیت میں کتنا اثر انداز ہوتی ہے