بائولرز نے پوری جان لگائی، پاکستان نے اچھا کھیل کر جیت حاصل کی، ڈی کوک


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کاکہنا ہے کہ اس وکٹ پر ہمارا 220 رنز کا پہلی اننگز میں اسکور کافی کم تھا، ہم نے پہلی اننگ میں غلطیاں کیں تاہم دوسری اننگ میں بہتر کھیلے ہیں۔کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےکوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ بولرز نے پوری جان لگائی، کہیں غلطی نہیں کی، مگر پاکستان نے اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

کوئنٹن ڈی کوک کاکہنا تھا کہ ابھی تو پہلا میچ ختم ہوا ہے، اگلے میچ میں کیا کرنا اس بارے میں سوچا نہیں۔جنوبی افریقا کے کپتان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے اوے کنڈیشنز میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کے مقابلے میں اسپنرر کو زیادہ بہتر انداز میں کھیلا ہے۔

error: Content is protected !!