بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا


کیرالہ(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل جمعرات کو کیرالہ کے دارالحکومت تھیروواناتھاپورام میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم میچ جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر ہوجائیگی۔ یاد رہے کہ بھارت نے پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 43 رنز سے شکست دی تھی، چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن 224 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کرلی ۔

تعارف: newseditor