قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ پاکستان واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ حبیب بینک اور پی ٹی وی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے اور پی ٹی وی، پاکستان واپڈا، حبیب بینک اور کے آر ایل کی ٹیمیں قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے زیراہتمام قائد اعظم ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لیا جن میں سے چار ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مرحلہ آج جمعرات سے شروع ہوگا جس کے تحت پاکستان واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ حبیب بینک اور پی ٹی وی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

error: Content is protected !!