13ویں کورین ایمبیسڈرتائیکوانڈونیشنل چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)13ویں کورین ایمبیسڈرتائیکوانڈونیشنل چیمپئن شپ کل سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جو 8نومبر تک جاری رہے گی۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے کوریا کی 22رکنی انٹرنیشنل ڈیمونسٹریشن ٹیم سمیت پاکستان بھر سے 1400کھلاڑی وآفیشلز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ چیمپیئن شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں منعقدہوگی جس کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہوگی ۔ افتتاحی تقریب کے میزبان پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے سرپرست اورفوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو و منیجنگ ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر) جاویداقبال (ہلال امتیاز،ملٹری) ہونگے ۔

error: Content is protected !!