دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابتدائی بلے باز بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔بابر اعظم نے یہ اعزاز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔بابر اعظم نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز 26 اننگز میں مکمل کیے اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز 27 اننگز میں مکمل کیے تھے جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے یہ سنگ میل 29 میچز کھیل کر عبور کیا تھا۔خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔