شائقین کرکٹ میں اضافہ کے لئے ٹی ٹین ایک بہترین فارمیٹ ہے ۔ شعیب ملک



ابوظبی(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق پاکستانی کپتان اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح شعیب ملک ابوظبی ٹی ٹین کے دوسرے سیزن میں دفاعی چیمپئن مراٹھا عریبئنز کے کپتان اور آئیکون پلیئر کی حیثیت سے شامل ہوں گے ۔ ٹی ٹین کے حوالے سے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ نئے شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کا ایک بہترین فارمیٹ ہے کیونکہ مختصر دورانئے کے اس کھیل میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا جاتا ہے اور مجھے کھیل میں کسی بھی مثبت سرگرمی کا حصہ بننا اچھا لگتا ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں گیارہ ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابوظبی ٹی ٹین کے اس سیزن میں اپنے کرکٹ کے دیرینہ دوست محمد حفیظ کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں ٹی ٹین میں نئے کھلاڑیوں کو ان نئی پہچان دے دیتا ہے اور پر امید ہوں کہ اس بار وہ کھلاڑی مراٹھا عربیئنز سے سامنے آئیں گے۔
39سالہ شعیب ملک نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم ابوظبی ٹی ٹین میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو گی کیونکہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ نئے کھلاڑی میں شامل کئے گئے ہیں جن کی موجودگی سے میچز میںفتح یاب ہوں گے کیونکہ ٹی ٹین میں نتائج کی غیر متوقع تبدیلی اسے مزید دلچسپ بنا دیتی ہے جس سے شائقین کرکٹ زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین 28جنوری سے 6فروری تک شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلا جائے گا اور دفاعی چیمپئن مراٹھا عریئنز اپنا پہلا میچ ناردن واریئرز کے خلاف اٹھائیس جنوری کو کھیلے گی۔

error: Content is protected !!