ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن ،بھارت کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب


کھٹمنڈو(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی فٹبال ٹیم نے ساف انڈر 15فٹبال چیمپئن شپ کے تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں میزبان نیپال کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے، بھارت کی جانب سے میچ کا واحد گول پہلے ہاف میں سکور کیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کیلئے کھیلا گیا مچ زیادہ تر دفاعی رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی گئی میچ کے پہلے ہاف کے اٹھارویں منٹ میں بھارت کی جانب سے کیا جانے والا گول فیصلہ کن رہا، بھارت کی ٹیم کو میچ کے 42 ویں منٹ میں گول سکور کرنے کاایک موقع ملا تاہم لگائی جانے والی شاٹ کو نیپال کے گول کیپر نے روک لیا جس کے بعد مقابلہ ایک صفر پر ہی اختتام پذیرہوا اور بھارت کانسی کے تمغے کا حقدار ٹھہرا۔

تعارف: newseditor