پاکستان ایشین رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی کریگا

پاکستان رگبی یونین رواں سال ایشین رگبی چیمپئن شپ ڈویژن II کی میزبانی کریگی، پاکستان رگبی یونین کے مطابق انتیس مئی تا چار جون تک ہونے والی چھ روزہ ایونٹس میں پاکستان، تھائی لینڈ، چینی تائی پے اور چین کی ٹیمیں شرکت کرینگی، اس ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو 2020 میں دی گئی تھی مگر کوویڈ کی وجہ سے اس ایونٹ کا انعقاد نہ ہوسکا اور اب جبکہ کوویڈ کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے تو اب اس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے آنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

error: Content is protected !!