لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے نیپال سے وطن واپس پہنچ گئی۔ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں گزشتہ روز قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، بنگلہ دیش نے فائنل میں پاکستان کے خلاف 2-3 گول سے میچ جیتا تھا۔نیپال میں کھیلے گئے ایونٹ میں میزبان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شریک تھیں، چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 گول سے شکست دی تھی۔ساف انڈر15 فٹبال چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستانی انڈر15 فٹبال ٹیم کی قیادت حسیب احمد نے کی۔ساف چیمپئن شپ کے گروپ اے میں مالدیپ، بنگلہ دیش اور نیپال کو رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی میں پاکستان کے ساتھ بھوٹان اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ساف انڈر 15 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر2-3 گولز سے شکست دی تھی۔