نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پندرہ نومبرسے نئی دہلی میں شروع ہو گی جس میں دنیا کے ستر ممالک کی تین سو خواتین باکسرز شرکت کرینگی،ان ستر ممالک میں سے سولہ ممالک کی خواتین باکسرز اگلےدو روز میں نئی دہلی پہنچ جائینگی تاکہ وہ نئی دہلی کی کنڈیشنز کے ساتھ ہم آہنگی کرسکیں، جن ممالک کی خواتین باکسرز پہلے نئی دہلی پہنچ رہی ہیں ان میں جرمنی،امریکہ، انگلینڈ، یوکرائن،پاناما، آسڑیلیا،تھائی لینڈ، بلغاریہ اور صومالیہ کی باکسرز شامل ہیں، مقابلوں میں بھارت کی صف اول کی باکسر میری کوم چھٹی بار عالمی اعزازجیتنے کیلئے رنگ میں اتریں گی، اٹلی کی باکسر ایلیسا جنہوں نے 2016 میں طلائی تمغہ جیتا تھا ایک بار اپنی کامیابی کیلئے پرامید اورپرعزم ہیں۔