فیفا کلب ورلڈکپ 2023 ; سعودی عرب نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 

رواں سال سعودی عرب میں فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کھیلا جانا ہے جس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 

فیفا نے رواں سال فروری میں ایک اجلاس میں سعودی عرب کو فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی دی تھی، سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی کرے گا، فیفا کلب ورلڈکپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوں گے۔

 

فٹبال فیڈریشن کے مطابق سعودی شہر جدہ میں اس سال فیفا کلب ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا اور ورلڈکپ کے تمام میچز جدہ میں ہی کروائے جائینگے،

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفانے جدہ شہر کا دورہ کیا اور اپنے ایک اجلاس میں جدہ شہر کو فٹبال میچز کیلئے منتخب کیا ہے۔

 

error: Content is protected !!