ڈیسکون سپر لیگ، سات ٹیموں نے کوارٹر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ )ڈیسکون سپر لیگ سیزن IIکا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ،ڈیسکون، نیسپاک،آئی سی آئی پاکستان، ٹیٹرا پیک ،پیکجز، ایف بی آر، نیسلے اور فاطمہ گروپ کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پہلے مرحلے کے آخری 2 میچز ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے جس میں آواری ہوٹل اور پیکجز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی ۔

پہلا میچ آواری ہوٹل اور ایمرا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اواری نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے جبکہ ایمرا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 112 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ فاتح ٹیم کے نوید خان نے آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 40 رنز بنانے کیساتھ مخالف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

دوسرے میچ میں پیکجز کی ٹیم نے ایف بی آر کو11رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پیکجز نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ایف بی آر کی ٹیم142 رنز بنا سکی۔

اس مقابلے میں بھی فاتح ٹیم کے کھلاڑی کو آل رائونڈر کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

مزمل غفار نے 71 رنز کے ساتھ 2 کھلاڑیوں کو بھی آئوٹ کیا ۔کوارٹر فائنل مرحلے کے میچز لاہور کی مختلف گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!