کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زونVIIکی ڈسٹرکٹ انڈر19ٹیم کے ٹرائلز 15نومبر کو صبح 9بجے ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ (انوبھائی پارک) میں منعقد ہونگے۔ ڈسٹرکٹ زونVIIکے رجسٹرڈ کھلاڑی جن کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2000کے بعد کی ہو وہ ’ب‘ فارم بمع 2عدد تازہ تصویروں کے ہمراہ گراؤنڈ پر سیکریٹری زونVIIمظہر علی اعوان کو رپورٹ کریں۔ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن زونVIIنے ٹرائیلز کے بعد 15دن کا تربیتی کیمپ 20نومبر تا5دسمبر کا انعقاد کیا ہے ۔ٹرائیلز فرسٹ کلاس کرکٹر فرحان اقبال کی زیرنگرانی ہونگے اور ڈسٹرکٹ کی منتخب ٹیم پی سی بی کے زیر اہتمام انڈر 19ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔اس بات کابھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی ٹیم آئندہ کسی بھی قسم کے ہونے والے فراڈ ٹرائیلز میں حصہ نہیں لے گی اور ڈائریکٹوریٹ اپنا رابطہ پی سی بی سے رکھے گی۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ زونVIIمظہر علی نے ڈسٹرکٹ کے تمام کلبس کو اپنے بلترین کھلاڑیوں کو ٹراائیلز پر بھیجنے کی ہدیات کی ہے۔