برطانوی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے 65 پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ

برطانوی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے 20 مارچ کو ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔

دی ہنڈرڈ میں رجسٹر ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں 60 مینز اور 5 ویمن کھلاڑی شامل ہیں جبکہ صرف دو پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے سکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

مانچسٹر اوریجنل کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کو اور ویلش فائر نے حارث رؤف کو ری ٹین کیا ہے، ڈرافٹ میں حسن علی اور نسیم شاہ کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے جبکہ حسن اور نسیم ڈرافٹ کیلئے رجسٹر پاکستان کے مہنگے ترین پلیئرز ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو پرائس 75 ہزار پاؤنڈ، محمد عامر، صائم ایوب، عامر جمال اور عبداللہ شفیق کی بیس پرائس 60 ہزار جبکہ فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔

پاکستانی کھلاڑی میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان 40 ہزار پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے جبکہ مینز ہنڈرڈ کیلئے رجسٹر دیگر 46 پاکستانی پلیئرز بغیر ریزرو پرائس کے شامل ہیں۔

بغیر ریزرو پرائس رجسٹر پلیئرز میں سلمان آغا، ابرار احمد ، عمر اکمل اور آصف علی بھی شامل ہیں، حیدر علی، عمر امین، فہیم اشرف اور شاہنواز دھانی کے نام بھی بغیر ریزرو پرائس رجسٹر ہوئے۔

زمان خان، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، سعود شکیل، حنین شاہ اور وسیم جونیئر کے نام بھی بغیر ریزروڈ پرائس پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خواتین میں ارم جاوید، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا 17 ہزار 500 پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض اور جویریہ رؤف بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!