رافیل نڈال ٹخنے کا آپریشن کرائینگے، اے ٹی پی فائنلز سے دستبردار


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)سپین کے معروف ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے رواں ماہ لندن میں ہونے والے اے ٹی پی فائنلز سےدستبرداری کااعلان کردیا ہے، رافیل نڈال نے یہ اعلان اپنے ٹخنے میں شدید تکلیف کی وجہ سے کیاہے اور اب انہیں مکمل ٹھیک ہونے کیلئے اس ٹخنے کا آپریشن کرانا پڑے گا، یاد رہے کہ رافیل نڈال گزشتہ ماہ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے بھی پیٹ کے پٹھوں میں تکلیف کے باعث دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد نووک ڈجکووک عالمی نمبرون بن گئے ہیں، 32سالہ رافیل نڈال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس وقت وہ فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور انہیں اب اپنے ٹخنے کاآپریشن کرانا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر اس تکلیف سے نجات حاصل کرسکیں۔

error: Content is protected !!